Department of Urdu

  • Department of Urdu
  • تعارف (Introduction)
  • داخلےکی اہلیت (Admission)
  • تدریس اورامتحان کاطریقہ کار (Medium of Instruction and Examination)
  • Programs Offered

تعارف (Introduction)

اردو زبان دنیا کی چند بڑی زبانوں میں سے ایک ہے یہ ہمیں دنیا کی دیگر اقوام اور ان کی ادبی ،تہذیبی اور تنقیدی روایات سے جوڑنے کا اہم ذریعہ ہے۔ پاکستان دنیا کا آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے جس میں باہمی تعلقات کی زبان اردو ہے جسے قومی زبان کا درجہ حاصل ہے۔ علمی اور ادبی حوالے سے ذرخیز اور بلند شرحِ خواندگی رکھنے والے علاقے نارووال میں یونیورسٹی آف نارووال کا قیام 2018میں عمل میں آیا۔ سائنسزاور سوشل سائنسز کے مختلف شعبوں میں اعلیٰ درجے کی تعلیم و تدریس کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہو گیا۔ جلد ہی اردو زبان کی ادبی، ثقافتی ، تہذیبی اور قومی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے بی۔ایس کی سطح کی تدریس کا آغاز بھی کر دیا گیا۔تعلیمی اعتبار سے یہ تجربہ بہت کامیاب رہا ہے اور اس وقت یونیورسٹی میں اردو لسانیات اور ادب میں تحقیق اور تدریس کا سلسلہ جاری ہے۔

داخلےکی اہلیت (Admission)

بی۔ایس ، اردو میں داخلے کے لیے امیدوار کا ایف۔ اے، ایف۔ایس۔ سی، اے لیول، (یا مساوی تعلیم ) کےکم از کم درجہ دوم میں کامیاب ہونا لازم ہے۔

تدریس اورامتحان کاطریقہ کار (Medium of Instruction and Examination)

بی۔ایس ، اردو میں داخلے کے تخصیصی – اختیاری اور بنیادی مضامین (Major/ Elective within the Major / Foundation Courses) کی تدریس اور امتحانی عمل اردو میں جب کہ دیگر زبانوں (مثلا انگریزی اور کمپیوٹر) میں ذریعہ تعلیم انگریزی زبان ہے۔

پروگرام کا خاکہ (Scheme of Studies)

سال اوّل
کریڈٹ آورز نوعیت نام کورس کورس کوڈ
پہلا سمسٹر
۳ بنیادی اُردو زبان: تشکیل و ارتقا ء URD-101
۳ بنیادی اردو زبان: قواعد و املا URD-102
۳ لازمی انگریزی۔۱ ENG-101
۲ لازمی مطالعہ پاکستان PAK-101
۳ لازمی نثری اصنافِ ادب URD-103
۳ عمومی نفسیات PSY-101
۱۷ کل کریڈٹ آورز
دوسرا سمسٹر
۳ لازمی کمپیوٹر CS-105
۳ بنیادی ادبی اصطلاحات URD-104
۳ لازمی انگریزی۔۱۱ ENG-102
۳ بنیادی اردو لسانیات URD-105
۳ لازمی جنرل ریاضی MATH-101
۳ بنیادی تاریخِ ادب اردو۔۱ URD-106
۱۷ کل کریڈٹ آورز
سال دوم
تیسرا سمسٹر
۳ بنیادی بیان و بدیع و عروض URD-201
۲ لازمی سلامیات / Ethics-1 ETHC-101/ISL-101
۳ عمومی شماریات STAT-101
۳ بنیادی شعری اصناف ادب URD-202
۳ عمومی تاریخ HIST-201
۳ عمومی Introduction To Fine Arts BFA-104
18 >کل کریڈٹ آورز
چوتھا سمسٹر
۳ عمومی عمرانیات SOC-101
۳ تخصیصی عالمی کلاسیک URD-203
۳ بنیادی تاریخ ادب اردو ۱۱ URD-204
۳ عمومی جینڈر سٹڈیز GENS-101
۲ لازمی ترجمۃالقرآن1 / Comparative studies of Religion-1 QURAN-101/ CSR-101
۳ تخصیصی کلاسیکی اردو نظم URD-205
۱۷ کل کریڈٹ آورز
سال سوم
پانچواں سمسٹر
۲ لازمی ترجمۃالقرآن- 2 Comparative/ studies of Religion-2 QURAN-201/ CSR-201
۳ تخصیصی اردو ناول-۱ URD-301
۳ تخصیصی جدید اردو نظمn URD-302
۳ بنیادی تاریخ ادب اردو -۱۱۱ URD-303
۳ تخصیصی اردوتنقید:مشرقی تناظر میں URD-304
۳ عمومی تعارف ابلاغ عامہ/Introduction to Mass Communication MCM-101
۱۷ کل کریڈٹ آورز
چھٹا سمسٹر
۳ تخصیصی اردو ادب کا نو آبادیاتی مطالعہ URD-305
۳ تخصیصی کلاسیکی اردو غزل URD-306
۳ تخصیصی اردو ناول-۱۱ URD-307
۳ بنیادی فارسی URD-308
۳ تخصیصی اردو تنقید: مغربی تناظر میں URD-309
۱۵ کل کریڈٹ آورز
سال چہارم
ساتواں سمسٹر
۳ تخصیصی اقبالیات URD-401
۳ تخصیصی جدید اردو غزل URD-402
۳ تخصیصی اردو افسانہ-۱ URD-403
۳ تخصیصی غالب کا خصوصی مطالعہ URD-404
۳ تخصیصی اصول تحقیق و تدوین URD-405
۱۵ کل کریڈٹ آورز
آٹھواں سمسٹر
۳ تخصیصی جدید مغربی تنقیدی مباحث URD-406
۳ تخصیصی اردو افسانہ-۱۱ URD-407
۳ تخصیصی ترجمہ نگاری اور تخلیقی نثر URD-408
۳ تخصیصی اردو ادب میں طنز و مزاح کی روایت URD-409
۳ اختیاری تحقیقی مقالہ URD-410
۳ اختیاری غیر افسانوی نثر URD-411
۱۵ کل کریڈٹ آورز
نوٹ: دونوں اختیاری مضامین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
Course Code Course Title Credit Hrs.
URD-107 فنکشنل اردو ۳
URD-108 اردو ریجنل لینگویج ۳
URD-109 اردو صحافت ۳
Head of Department
  • Name: Dr. Beenish Mushtaq
  • Designation: Lecturer
    Officer In Charge (OIC)
  • Email: beenish.mushtaq@uon.edu.pk

Our Experienced team

Mr. Rana Hannan
Lecturer
rana.hannan@uon.edu.pk
Mr.Syed Babar Ali Zaidi
Associate Lecturer
babar.zaidi@uon.edu.pk